Thursday, March 28, 2024

فیصل آباد، انتخابی امیدواروں نے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑا دیں

فیصل آباد، انتخابی امیدواروں نے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑا دیں
July 1, 2018
فیصل آباد ( 92 نیوز) فیصل آباد  میں انتخابی امیدواروں نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ  اخلاق کی دھجیاں اڑا دی ،  خلاف ورزی کرنے والے 15 امیدواروں کی رپورٹ ضلعی انتظامیہ کو ارسال کر دی گئی ۔ فیصل آباد میں امیدواروں نے تشہیری مہم کے لیے خلاف ضابطہ شہر میں بڑے بڑے فلیکسز لگائے  اور وال چاکنگ کی ۔ خلاف ورزی کرنے والوں میں رانا ثناء اللہ ، عابد شیرعلی ، جعفرعلی ہوچا، رانا علی عباس ، فرخ حبیب، راجا ریاض،  محمد شکیل شاہد، حافظ ممتاز اور عادل پرویز شامل ہیں ۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے نام ضلعی انتظامیہ کو بھجوا دیئے گئے ہیں  ۔