Thursday, April 18, 2024

فیصل آباد : اقلیتی برادری کا بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

فیصل آباد : اقلیتی برادری کا بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
September 21, 2016
فیصل آباد(92نیوز)فیصل آباد میں اقلیتی برادری نےیوم امن کے موقع پر کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے مودی کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے تفصیلات کےمطابق فیصل آباد میں اقلیتی برادری کی جانب سے کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں اقلیتوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ہاتھوں میں قومی پرچم تھامے مودی کی بزدلی پر نعرے بازی کی اور پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کرتے رہے۔  شہریوں نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی، شرکاء کا کہنا تھا کہ  کشمیر مسلمانوں کی جاگیر ہے اسے آزادی حاصل ہونی چاہیئے۔