Saturday, April 27, 2024

فیصل آباد: اقبال سٹیڈیم میں کبڈی میچ کے دوران آپس میں لڑپڑے

فیصل آباد: اقبال سٹیڈیم میں کبڈی میچ کے دوران آپس میں لڑپڑے
January 20, 2017
فیصل آباد(92نیوز)فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں کبڈی میچ کے دوران کھلاڑی آپس میں لڑ پڑے اور ایک دوسرے پرمکوں اور گھونسوں کی بارش کر دی بار بار جھگڑے اور تماشائیوں کے اکھاڑے میں کودنے پر میچ دو منٹ قبل میچ ختم کر دیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق تیسرا لائل پور آل پاکستان گولڈ کپ کبڈی ٹورنامنٹ کا فائنل اقبال سٹیڈیم میں ڈھلوں کلب اور شیر پنجاب کلب کے مابین کھیلا گیا کھلاڑیوں نے خوب مہارت دکھائی اور پوائنٹس سکور کرنے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا لیکن اکھاڑا اس وقت حقیقی میدان جنگ بن گیا جب ایک متنازع پوائنٹ پر کھلاڑیوں نے ایک دوسرے پر گھونسوں اور مکوں کی بارش کردی۔ کھلاڑی ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہو گئے میچ آفیشلز نے معاملے کو سلجھایا اور دوبارہ میچ شروع ہوا لیکن بات بات پر تلخ کلامی، آخر تماشائی بھی تنگ آ گئے اور میچ ختم ہونے سے دو منٹ قبل اکھاڑے میں جا پہنچے جس پر میچ قبل از وقت ختم کرنا پڑا۔ ڈھلوں کلب کو سینتیس کے مقابلے میں چوالیس پوائنٹس کے ساتھ آل پاکستان گولڈ کپ کبڈی ٹورنامنٹ کا فاتح قرار دیدیا گیا کھلاڑیوں کے مابین لڑائی جھگڑے نے شائقین کا مزہ کرکرا کر دیا۔