Friday, May 3, 2024

فیصل آباد : اغواکےمقدمےمیں2گروپوں کی خواتین لڑپڑیں

فیصل آباد : اغواکےمقدمےمیں2گروپوں کی خواتین لڑپڑیں
August 3, 2015
فیصل آباد(92نیوز)فیصل آباد میں اغواء کے مقدمے میں دوگروپس کی خواتین لڑپڑیں اورانہوں نےتھانے میں ایک دوسرے پرتھپڑوں، برتنوں اوراینٹوں کی بارش کردی۔ تفصیلات کے مطابق گوجرہ کے علاقے سے تعلق رکھنے والے دوگروپوں کے درمیان خاتون کے اغوا کا مقدمہ چل رہا ہے، مقدمے میں ایک گروپ کے شخص کی ضمانت منظورہوئی تودونوں گروپ کے افراد تھانہ سول لائنزمیں آمنے سامنےآگئے پھرکیا تھا زنانہ دنگل شروع ہوگیا۔ دونوں گروپوں کی خواتین نے ایک دوسرے پربڑھ چڑھ کر حملے کئے اور تھپڑوں، برتنوں  اوراینٹوں کے ساتھ نامناسب الفاظ کا بھی  استعمال کیا۔ اس موقع پرپولیس اہلکارلڑائی ختم کرانے کی کوشش کرتے رہے لیکن خواتین نے ان کی ایک نہ چلنے دی۔