Thursday, March 28, 2024

فیصل آباد ، 425 میگاواٹ کی پیداواری صلاحیت والا پلانٹ دس سال بعد بھی نصب نہ ہو سکا

فیصل آباد ، 425 میگاواٹ کی پیداواری صلاحیت والا پلانٹ دس سال بعد بھی نصب نہ ہو سکا
September 1, 2018
فیصل آباد (92 نیوز) حکومت پاکستان یو اے ی کی طرف سے تحفے میں ملنے والے پاور پلانٹ سے بھی فائدہ نہ اٹھا سکی۔ فیصل آباد میں 425 میگاواٹ کی پیداواری صلاحیت رکھنے والا پلانٹ دس سال بعد بھی نصب نہ ہو سکا۔ فیصل آباد میں کھلے آسمان تلے پڑا یہ ڈھیر کوئی کباڑ نہیں بلکہ اربوں مالیت کا پاور پلانٹ ہے جو یو اے ای کی حکومت نے پاکستان کو تحفے میں دیا۔ اس کی بے قدری ایسی کہ اسے استعمال میں لانے کے بجائے اسٹیم پاور اسٹیشن میں پھینک دیا گیا۔ فائدہ لینا تو درکنار اسے بربادی سے بچانے کیلئے بھی کوئی اقدامات نہیں کئے گئے۔ گیس اور فرنس آئل سے چلنے والے اس پاور پلانٹ کی پیداواری صلاحیت 425 میگاواٹ ہے۔ ذرائع کہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں گیس بحران نے سر نہ اٹھانے دیا جبکہ ن لیگی دور حکومت میں اس لئے ہاتھ نہ لگایا کہ کہیں اسکا کریڈٹ پی پی حکومت کو نہ چلا جائے اور معاملہ سیاسی رسہ کشی کی نذر رہا۔ یہ پاور پلانٹ لوڈشیڈنگ کے باعث چھائے اندھیرے ختم نہ سہی کم کرنے میں ضرور کار آمد ثابت ہو سکتا ہے۔ حکمرانوں کو اس کیلئے روشن خیالی سے فیصلے کرنا ہوں گے۔