Friday, April 19, 2024

فیسکو کے 2700ملازمین کے کنٹریکٹ میں ایک سال کی توسیع کا فیصلہ

فیسکو کے 2700ملازمین کے کنٹریکٹ میں ایک سال کی توسیع کا فیصلہ
October 31, 2018
فیصل آباد ( 92 نیوز) فیسکو میں عارضی بنیاد پر بھرتی کئے جانے والے ستائیس سو ملازمین کو ایک سال کی توسیع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،، یہ ملازمین سیاسی بنیاد پر بھرتی کئے گئے تھے اور کمپنی کے گلے کی ہڈی بنے ہوئے تھے،، ان میں سے ستر فیصد ملازمین کاتعلق عابد شیر علی کے حلقہ سے ہے سیاسی بھرتیاں  فیسکو کے گلے کی ہڈی بن گئیں، سابق لیگی دور حکومت میں عارضی طور پر فیسکو میں 2700 افراد کو بھرتی کیا گیا تھا جو اس وقت کمپنی پر بوجھ بنے ہوئے ہیں، متعدد ایسے بھی ہیں کہ جنہیں کرنے کا کوئی کام نہیں اور تنخواہ لینے کا سلسلہ جاری ہے  ۔ ان ملازمین میں سے 70 فیصد کا تعلق سابق وزیر مملکت چوہدری عابد شیر علی کے حلقہ سے ہے جبکہ دیگر ملازمین کو ان کے گروپ کے سابق لیگی ارکان اسمبلی کی سفارش پر بھرتی کیا گیا۔ ذرائع کہتے ہیں کہ فیسکو حکام میرٹ پر فیصلہ کرتے تو ان ملازمین کو برطرف کر دیا جاتا لیکن یونین عہدیداروں کا دباؤ کام کر گیا اور سیاسی بھرتی کے ان افراد کو ملازمت میں ایک سال کی توسیع دے دی گئی۔