Monday, May 6, 2024

فیسکو کی نااہلی نے بیوہ خاتون کی جان لے لی ،چھوٹے سے مکان کا ساٹھ ہزار بل بھیج دیا

فیسکو کی نااہلی نے بیوہ خاتون کی جان لے لی ،چھوٹے سے مکان کا ساٹھ ہزار بل بھیج دیا
June 11, 2015
فیصل آباد(92نیوز)فیصل آباد میں فیسکو کی جانب سے بیوہ عورت کو چھوٹے سے مکان کا ساٹھ ہزار روپے کا بجلی کا بل بھیج دیا گیا اور بل جمع نہ ہونے پر کنکشن کاٹ دیا گیا، جس پر دلبرداشتہ ہوکر خاتون نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق فیسکو کی غفلت نے بیوہ خاتون کی جان لے لی، یہ سب کچھ ہوا وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کے اپنے شہر اور اپنے انتخابی حلقے میں چھوٹے سے مکان میں چار افراد کے ساتھ مقیم بیوہ خاتون کو 60 ہزار روپے کا بل بھیج دیا گیا۔ بار بار دفتر کے چکر کاٹنے پر بھی فیسکو حکام کو بیوہ عورت پر رحم نہ آیا، اور جب بل جمع نہ ہوسکا تو کنکشن ہی کاٹ دیا۔ بیوہ فوزیہ بی بی اس تکلیف پر فیسکو کے خلاف تو کچھ نہ کرسکی اور زہریلی گولیاں نگل کر اپنی زنگی کا خاتمہ کرلیا۔ وزیر مملکت عابد شیر علی دوسرے صوبوں میں جاکر سب ٹھیک کرنے کے تو بہت ہی دعوے کر رہے ہیں، کیا اپنے ہی شہر اور اپنے ہی حلقے کہ اس ستم بھرے واقعہ کا ازالہ کرسکیں گے۔ 1