Saturday, April 20, 2024

فیسکو ٹرانسفارمر میں لگنے والی آگ تین گھنٹے بعد بجھا دی گئی، لاکھوں روپے مالیت کے تار اور ٹرانسفارمر جل کر راکھ

فیسکو ٹرانسفارمر میں لگنے والی آگ تین گھنٹے بعد بجھا دی گئی، لاکھوں روپے مالیت کے تار اور ٹرانسفارمر جل کر راکھ
June 21, 2015
فیصل آباد (نائنٹی ٹو نیوز) فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ہیڈکوارٹر میں لگنے والی آگ پر تین گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا۔ آگ کی وجوہات اور نقصانات کے تخمینے کیلئے تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی گئی۔ فیسکو ہیڈکوارٹر کی ٹرانسفارمر ورکشاپ میں رات نو بجے آگ لگ گئی۔ فائربریگیڈ کی گیارہ گاڑیاں تین گھنٹوں تک آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف رہیں۔ آتشزدگی سے لاکھوں روپے مالیت کے تار اور ٹرانسفارمر تباہ ہو گئے۔ آگ لگنے کی وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہو سکیں۔ فیسکو ترجمان کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو آگ لگنے کی وجوہات اور نقصان کا تخمینہ لگائے گی جبکہ کمیٹی اڑتالیس گھنٹوں میں رپورٹ پیش کرنے کی پابند ہو گی۔