Thursday, September 19, 2024

فیسوں میں دس فیصد اضافے کی اجازت نہ ملنے پر پرائیویٹ سکولز مالکان کا 8اور9مارچ کو سکول بندرکھنے کا اعلان

فیسوں میں دس فیصد اضافے کی اجازت نہ ملنے پر پرائیویٹ سکولز مالکان کا 8اور9مارچ کو سکول بندرکھنے کا اعلان
March 6, 2016
لاہور(92نیوز)فیسوں میں پانچ فیصد سےزائد اضافے کی اجازت نہ ملنے پرپرائیویٹ سکولزمالکان برہم ایک دھڑے نےمنگل اوربدھ کوسکول بندرکھنے کااعلان کردیا  دوسرے دھڑے کاکہناہے کہ بل کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کررکھا ہے ،سکول بند نہیں کرینگے۔ تفصیلات کےمطابق آل پاکستان پرائیوٹ سکول اونرزاورپاکستان ایجوکشن کونسل نے فیسوں  میں دس فیصد اضافے پرپابندی  کابل پاس ہونےکےخلاف 8اور9 مارچ  کو سکول بند رکھنے کا اعلان کردیا ہے ایسوسی ایشن کےصدر کاشف مرزا کاکہناہےکہ اخراجات میں اضافے اورآئےروزجرمانوں کےباعث فیسیں بڑھانامجبوری ہے ۔ دوسری جانب پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے دوسرے  دھڑے نے بچوں کے امتحانات  کی وجہ سے  سکول بند نہ کرنے کا اعلا ن کیا ہے۔اسکولوں کی بندش کے اعلان پر  والدین کا کہناہےکہ حکومت مسئلےکاحل نکالے سکولوں کی بندش سےبچوں کی تعلیم کاحرج ہوگا۔ والدین پریشان ہیں کہ وہ 8 اور نو مارچ کو بچوں کو اسکول بھیجیں  یا نہیں  حکومت اور پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے تنازع میں والدین اور طلبہ دونوں ہی پریشان ہیں۔