Friday, April 19, 2024

فیس بک کے سی ای او کا امریکی صدارتی انتخابات کیلئے معاونت کا اعلان

فیس بک کے سی ای او کا امریکی صدارتی انتخابات کیلئے معاونت کا اعلان
September 2, 2020

نیویارک ( 92 نیوز) فیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ نے امریکی صدارتی انتخابات کیلئے قومی اداروں کی مالی معاونت کرنے کا اعلان کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں مارک زکربرگ نے محفوظ اور شفاف صدارتی انتخابات کے انعقاد کیلئے امریکی اداروں کو 300 ملین ڈالر دینے کا اعلان کیا، ان کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کے سبب امریکی الیکشن انفراسٹرکچر کو کئی نئے چیلنجز کا سامنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  اس مرتبہ بذریعہ ڈاک ووٹنگ میں تاریخی اضافے کا امکان ہے، عالمی وبا کے دور میں پولنگ عملے اور مشینری کیلئے ووٹنگ کا عمل ’’کانٹیکٹ فری‘‘ بنانا بے حد ضروری ہے۔