Saturday, April 27, 2024

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے نظریہ الحاد سے کنارہ کشی اختیار کرلی

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے نظریہ الحاد سے کنارہ کشی اختیار کرلی
January 2, 2017

 نیویارک (ویب ڈیسک) فیس بک کے بانی  مارک زکربرگ نے بھی مذہب کی طرف توجہ دینا شروع کر دی ہے   انہوں نے 25 دسمبر کرسمس کے موقع پر اپنے فالورز کو میری کرسمس اور ہیپی ہنوکا کا پیغام بھی دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فیس بک پر مارک زکربرگ کی کرسمس مبارکباد کے بعد ایک صارف نے ان سے پوچھا کہ آپ ملحد نہیں ہیں؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں ملحد نہیں ہوں لیکن مجھ پر صرف ایک دور تھا جو اب گزر گیا ہے  ۔ زکربرگ نے کہا کہ ”میں ایک یہودی خاندان میں پلا بڑھا، اس کے بعد جب بڑا ہوا تو میں نے چیزوں کے بارے میں سوالات اٹھانا شروع کر دیے، تاہم اب میں اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ مذہب کی انسانی زندگی میں اشد ضرورت ہے۔ قبل ازیں زکربرگ نے اپنی اہلیہ کے ساتھ ویٹی کن سٹی کا دورہ کیا تھا اور وہاں پر عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس سے ملاقات کی جبکہ انہوں نے تسلیم کیا کہ وہ پوپ فرانسس کی ہمدردی سے متاثر ہوئے ہیں ۔واضح رہے کہ فیس بک کے بانی  اس سے قبل بودھ مذہب میں دلچسپی کا اظہار بھی کیا تھا۔