Thursday, May 2, 2024

فیس بک کے 5 کروڑ صارفین کا ڈیٹا ہیک کر لیا گیا

فیس بک کے 5 کروڑ صارفین کا ڈیٹا ہیک کر لیا گیا
September 29, 2018
کیلی فورنیا (92 نیوز) سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے پانچ کروڑ صارفین کا ڈیٹا  ہیک کرلیا  گیا ۔ انتظامیہ نے  مسئلہ حل کرتے ہوئے صارفین سے معذرت کر لی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہیکرز نے سافٹ ویئر میں خامیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پانچ کروڑ صارفین کا ڈیٹا ہیک کیا۔ فیس بک انتظامیہ نے خامی دور کرنے کیلئے احتیاطی طور پر  نو کروڑ اکاؤنٹس لاگ آؤٹ کردئیے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ ہیکرز نے ویو ایز نامی ٹول کے ذریعے ڈیٹا تک رسائی حاصل کی ہو۔ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ہیکرز نے اکاؤنٹس کا غلط استعمال کیا یا نہیں۔ دوسری جانب فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کا کہنا ہے کہ معاملے کو سنجیدگی سے دیکھا جارہا ہے ۔ صارفین کی معلومات کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔