Friday, March 29, 2024

فیس بک کا ویڈیو فلٹریشن ایپ لانے کا فیصلہ

فیس بک کا ویڈیو فلٹریشن ایپ لانے کا فیصلہ
October 26, 2016
لاہور(ویب ڈیسک) فیس بک آرٹی فیشل انٹیلی جنس پر مبنی ایک ایپ کو پیش کرنے والی ہے جو لائیو ویڈیو کو معروف مصوروں کے شاہکاروں میں بدل دے گی۔ فیس بک کے چیف پراڈکٹ آفیسر کرس کوس نے اس کی جھلک ایک پروگرام کے دوران پیش کرتے ہوئے اس کا نام اسٹائل ٹرانسفر ایپ بتایا۔ اسٹیج پر اس ایپ کو چلا کر دکھایا گیا تو یہ بالکل پریزما جیسی نظر آئی جو کہ آرٹ فلٹرز کے ذریعے تصاویر اور ویڈیوز کو بدل دیتی ہے۔