Sunday, May 19, 2024

فیس بک کا بڑا اقدام ، چھ ماہ میں تین ارب سے زائد جعلی اکاؤنٹس بند کر دیئے

فیس بک کا بڑا اقدام ، چھ ماہ میں تین ارب سے زائد جعلی اکاؤنٹس بند کر دیئے
May 24, 2019
 کیلی فورنیا (92 نیوز)  فیس بک کا بڑا اقدام سامنے ا گیا۔ فیس بک نے چھ ماہ میں تین ارب سے زائد جعلی اکاؤنٹس بند کر دیئے۔ فیس بک کی جانب سے رپورٹ کے مطابق اکتوبر دو ہزار اٹھارہ سے مارچ دو ہزار انیس تک تین ارب سے زائد جعلی اکاؤنٹ ہٹائے گئے ۔ فیس بک کا مزید کہنا تھا کہ نفرت انگیز مواد کیخلاف لڑائی میں پیشرفت ہوئی ہے اور اب تک ستر لاکھ سے زائد پوسٹیں ہٹائی جاچکی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ان مواد کو فیس بک صارفین کی نشاندہی سے قبل ہی خودکار سسٹم کے ذریعے  ہٹایا گیا۔ انتظامیہ کے مطابق ستر لاکھ سے زائد نفرت انگیز پوسٹس ہٹائی گئیں۔ 65 فیصد مواد صارفین کی نشاندہی سے قبل ہی خودکار سسٹم کے ذریعے ہٹایا گیا۔