Sunday, May 5, 2024

فیس بک کا آن لائن انتہا پسندی روکنے کیلئےلائیو اسٹریمنگ فیچر سخت کرنے کا فیصلہ

فیس بک کا آن لائن انتہا پسندی روکنے  کیلئےلائیو اسٹریمنگ فیچر سخت کرنے کا فیصلہ
May 15, 2019
کیلی فورنیا (92 نیوز) فیس بک نے آن لائن انتہا پسندی کو روکنے کے لیے لائیو اسٹریمنگ فیچر کا استعمال سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ فیس بک نے آن لائن انتہا پسندی کو روکنے کے لیے حکمت عملی تیار کر لی۔ فیس بک کے مطابق جو بھی فیس بک لائیو صارف انتہا پسندانہ مواد شیئر کرے گا اس پر فوری طور پر پابندی لگ جائے گی۔ اس کے علاوہ فیس بک اپنے داخلی نظام کے ذریعے بھی اشتعال انگیز ویڈیوز کو روکے گا۔ اس سال مارچ میں نیوزی لینڈ میں ہونے والے سانحہ کرائسٹ چرچ کے قتل وعام کے مناظر فیس بک لائیو کے ذریعے دنیا بھر میں لاکھوں افراد نے دیکھے تھے۔ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ  پر آن لائن انتہا پسندانہ مواد روکنے کے لیے شدید عالمی دباؤ ہے۔ ادھر نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن اور فرانس کے صدر ایمانیول میکرون بھی آن لائن انتہا پسندی کو روکنے کے لیے کرائسٹ چرچ کال کے نام سے ایک عالمی مہم کا آغاز کرنے کے لیے تیار ہیں۔