Monday, September 16, 2024

فیس بک پر ہنسی کے اظہار کےلئے لوگ سب سے زیادہ ”ہاہاہاہا“ استعمال کرتے ہیں: تحقیقی رپورٹ

فیس بک پر ہنسی کے اظہار کےلئے لوگ سب سے زیادہ ”ہاہاہاہا“ استعمال کرتے ہیں: تحقیقی رپورٹ
August 12, 2015
لندن (ویب ڈیسک) فیس بک کی پوسٹ اور تبصروں میں ہنسی مذاق کے طور پر ایل او ایل یعنی زور سے ہنسو لکھنے کا رجحان پرانا اور غیر مقبول ہو گیا ہے۔ ایک نئی رپورٹ سے پتا چلتا ہے کہ فیس بک کے صارفین ہنسی کے اظہار کےلئے سب سے زیادہ  ہا ہا ہا ہا ہا کا استعمال کرتے ہیں۔ اس کے بعد چھوٹی علامتی تصویریں ’ایموجیز“ کو سب سے زیادہ فیس بک پوسٹ میں استعمال کیا جاتا ہے اور تیسری مقبول ہنسی کی علامت کے طور پر ہی ہی کا استعمال کیا جاتا ہے۔ سماجی روابط کی مقبول ویب سائٹ فیس بک نے ”ای لافنگ“ نامی مطالعے میں صارفین کے ہنسی کے اظہار پر نظر ڈالی ہے جس کا نتیجہ بتاتا ہے کہ فیس بک کے صارفین نے اب ہنسنے کے طورطریقے بدل ڈالے ہیں۔ تازہ اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ فیس بک کے صارفین کے 51.4 فیصد پوسٹ ہاہا کی خصوصیت کے ساتھ ظاہر ہوئے ہیں۔ فیس بک کے صارفین میں ہنسی مذاق کی دوسری مقبول علامت ایموجیز ہیں جو فیس بک کے 33 فیصد پوسٹ میں استعمال کی جاتی ہیں جبکہ اس کے بعد ”ہی ہی“ کا نمبر آتا ہے جسے 13 فیصد پوسٹ میں شامل کیا جاتا ہے۔ مرد زیادہ تر اپنے پوسٹ میں ہاہا کا استعمال کرنا پسند کرتے ہیں، جبکہ خواتین اپنے خطوط میں عام طور پر ایموجیز کو ترجیح دیتی ہیں۔