Thursday, April 25, 2024

فیس بک نے نئی ڈیجیٹل کرنسی لانے کا اعلان کر دیا

فیس بک نے نئی ڈیجیٹل کرنسی لانے کا اعلان کر دیا
June 18, 2019
کیلی فورنیا (92 نیوز) فیس بک نے نئی ڈیجیٹل کرنسی لانے کا اعلان کر دیا۔ 2020 سے لبرا نامی ڈیجیٹل کرنسی مارکیٹ میں آ جائے گی۔ فیس بک کے اربوں صارفین دنیا بھر میں  ٹرازیکشنز کر سکیں گے۔ کرپٹو کرنسی کی دنیا میں نیا انقلاب آ گیا۔ فیس بک نے اپنی ڈیجیٹل کرنسی شروع کرنے کا اعلان کر دہا ہے جبکہ لبرا نامی اس ڈیجیٹل کرنسی کے آنے سے دنیا بھر کے بینکنگ سسٹم کے متاثر ہونے کا امکان ہے۔ لبرا کے متوقع گاہک وہ لوگ ہو گے جن کی روایتی بینکنگ سسٹم تک رسائی نہیں ہے، دو ارب سے زائد افراد ہر ماہ فیس بک کا استعمال کرتے ہیں۔ لبرا سے مالیاتی ٹرانزیکشنز کا آغاز 2020 سے ہو گا جسے ایک انفرادی ایپ کے ساتھ ساتھ واٹس ایپ اور فیس بک میسنجر کے ذریعے بھی استعمال کیا جا سکے گا۔ صارفین اس کی مدد سے ایک دوسرے کو پیسے بھی بھیج سکے گیں جبکہ اس کی مدد سے اشیاء اور خدمات کے لیے بھی ادائیگی کی جا سکے گی۔ ماہرین کے مطابق فیس بک کے اس منصوبے کو تفصیلی جانچ پڑتال کا سامنا کرنا پڑے گا، کیونکہ وہ پہلے ہی کئی اسکینڈلز میں ملوث ہے اور اسے امریکی فیڈرل ٹریڈ کمیشن کو 5 ارب ڈالر جرمانہ بھی ادا کرنا پڑ سکتا ہے۔