Thursday, April 25, 2024

فیس بک  نے بھی کشمیریوں کے حق خودارادیت کو تسلیم کرتے ہوئے کشمیر کو بھارت کا حصہ ماننے سے انکار کردیا

فیس بک  نے بھی کشمیریوں کے حق خودارادیت کو تسلیم کرتے ہوئے کشمیر کو بھارت کا حصہ ماننے سے انکار کردیا
May 15, 2015
لاہور(ویب ڈیسک)انٹر نیشنل ویب سائٹ فیس بک نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو تسلیم کرتے ہوئے  کشمیر کو بھارت کا حصہ ماننے سے انکار کردیا ۔ تفصیلات کےمطابق ابھی بھارتی حکومت چین کے سرکاری ٹی وی پر ارونا چل پردیش اور کشمیر کو بھارت کا حصہ نہ دکھانے پر ہی نالاں دکھائی دے رہی تھی  کہ  سوشل میڈیا کی معروف ویب سائٹ فیس بک  کے بانی زکر برگ نے  نئی سہولیات فراہم کرنے والے ممالک کے گرافکس میں مقبوضہ کشمیر کو  پاکستان کا حصہ دکھادیا ہے ۔ مظلوم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو انٹر نیشنل ویب سائٹ کی جانب سے تسلیم کرنا بھارتیوں سے ہضم نہیں ہورہا اور وہ  فیس بک کی اس ویب سائٹ کے خلاف روائتی ڈھٹائی اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہرزہ سرائی کررہے ہیں اور ان نقشوں کو تبدیل کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔