Friday, April 19, 2024

فیس بک لائیو سٹریمنگ فیچر کا استعمال مزید سخت کریگا‏

فیس بک لائیو سٹریمنگ فیچر کا استعمال مزید سخت کریگا‏
May 16, 2019
نیو یارک ( 92 نیوز) فیس بک  آن لائن انتہا پسندی کو روکنے کے لیے لائیو اسٹریمنگ فیچر کا استعمال مزید سخت کریگا۔ فیسبک نے آن لائن انتہا پسندی کو روکنے کے لیے حکمت عملی تیار کر لی جو بھی فیس بک لائیو صارف انتہا پسندانہ مواد شیئر کرے گا اس پر فوری طور پر پابندی لگ جائے گی ، اس کے علاوہ فیس بک اپنے داخلی نظام کے ذریعے بھی اشتعال انگیز ویڈیوز کو روکے گا۔

واٹس ایپ کے ڈیڑھ ارب صارفین کا ڈیٹا غیر محفوظ

اس سال مارچ میں نیوزی لینڈ میں ہونے والے سانحہ کرائسٹ چرچ کے قتل وعام کے مناظر  لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے دنیا بھر میں لاکھوں افراد نے دیکھے تھے جس سے کمپنی کے بانی مارک زکربرگ  پر آن لائن انتہا پسندانہ مواد روکنے کے لیے شدید عالمی دباؤ ہے۔ دوسری جانب  نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن اور فرانس کے صدر ایمانیول میکرون بھی آن لائن انتہا پسندی کو روکنے کے لیے کرائسٹ چرچ کال کے نام سے ایک عالمی مہم کا آغاز کرنے کے لیے تیار ہیں۔