Thursday, April 25, 2024

فیس بک صارفین کا ڈیٹا لیک ہونے کا ایک اور اسکینڈل ‏

فیس بک صارفین کا ڈیٹا لیک ہونے کا ایک اور اسکینڈل ‏
April 4, 2019

نیو یارک ( 92 نیوز) فیس بک صارفین کا ڈیٹا لیک ہونے کا ایک اور اسکینڈل سامنے آگیا ، 54 کروڑ سے زائد فیس بک اکاؤنٹس کا ریکارڈ پبلک سرور پر آنے کا انکشاف ہوا ہے۔

سائبر سکیورٹی فرم نے امیزون کلاؤڈ پر فیس بک صارفین کے ریکارڈ کا سراغ لگالیاہے۔

سیکورٹی فرم UPGRIDکی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق فیس بک ایپ ڈویلپرزنے لاکھوں فیس بک صارفین کا ڈیٹا پبلک کلاؤڈ سرورز پر ڈال دیاہے ۔

لیک ہونیوالے اس ڈیٹا میں فیس بک صارفین کی سرگرمیاں،اکاؤنٹ کے نام اور ان کی آئی ڈیز شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسٹور ہونیوالےاس ڈیٹا میں بائیس ہزار فیس بک صارفین کے پاس ورڈ بھی موجود تھے۔ ۔

تاہم یہ معلومات کب سےان پبلک سرورز پر موجود ہیں اس حوالے سے کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی ہے ۔

دوسری جانب فیس بک حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے واقعے کی اطلاع ملنے پر فوری تحقیقات کا آغاز کردیاہے، اس سلسلے میں دوسری کمپنیوں کیساتھ رابطہ بھی کیاجارہاہے۔

فیس بک  کے مطابق اگر  ڈیٹا کے غلط استعمال کی شکایات آئیں تو صارفین کو آگاہ کریں گے۔