Thursday, April 18, 2024

فیس بک اور گوگل کا بزنس ماڈل انسانی حقوق کیلئے خطرہ،ایمنسٹی انٹرنیشنل

فیس بک اور گوگل کا بزنس ماڈل انسانی حقوق کیلئے خطرہ،ایمنسٹی انٹرنیشنل
November 21, 2019
نیو یارک ( 92نیوز) فیس بک اور گوگل کا بزنس ماڈل پوری دنیا میں انسانی حقوق کیلئے خطرہ ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ’’سرویلنس جائنٹس کے عنوان سے رپورٹ جاری کر دی۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم کا کہنا ہے کہ لوگوں کو مفت آن لائن سہولیات دینے کے بعد ان کی ذاتی معلومات کو مالی فوائد کیلئے استعمال کرنا، اظہار رائے کی آزادی سمیت کئی انسانی حقوق کو خطرے میں ڈال دیتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کمپنیوں کے جاسوسی یا نگرانی پر مبنی بزنس ماڈلز لوگوں کو گھاٹے کا سودا کرنے پر مجبور کرتے ہیں، جہاں لوگوں کو آن لائن حقوق سے مستفید ہونے کیلئے انسانی حقوق کی پامالی پر مبنی نظام کے آگے سر جھکانا پڑتا ہے، جو رازداری کے حق سے فطری طور پر ہی مطابقت نہیں رکھتا۔