Friday, May 3, 2024

فیس بک اور ٹوئٹر مشکلات میں گھر گئے

فیس بک اور ٹوئٹر مشکلات میں گھر گئے
December 14, 2015
برلن (ویب ڈیسک) جرمنی میں فیس بک کے دفتر پر شرپسندوں نے دھاوا بول دیا اور توڑ پھوڑ کی جبکہ دوسری طرف ٹوئٹر نے اپنے صارفین کو تنبیہ کی ہے کہ ان کے اکاو¿نٹس کو شرپسند عناصر ہیک کرسکتے ہیں جبکہ گوگل اور فیس بک بھی صارفین کو وارننگ دے چکے ہیں کہ انکے اکاو¿نٹس ہیک ہونے کا خطرہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق جرمنی میں فیس بک کے دفتر کو شرپسندوں نے نشانہ بنایا اور دفتر کی دیوار پر لکھ دیا فیس بک ڈس لائک۔ یہی نہیں دفتر کے دروازوں کے شیشے توڑ ڈالے۔ پولیس نے دفتر کے گرد سکیورٹی بڑھا دی ہے اور تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔ دوسری طرف ٹوئٹر کی جانب سے صارفین کو ای میل کے ذریعے آگاہ کیا گیا ہے کہ ہیکرز نے ممکنہ طور پر ان کے ای میل ایڈریس اور آئی پی ایڈریس یا موبائل فون نمبرز کی معلومات حاصل کی ہے جو انہوں نے حال ہی میں جمع کرنے شروع کیے ہیں۔ یہ پہلی بار ہے کہ سوشل میڈیا کمپنی نے اس قسم کی وارننگ جاری کی ہے۔ کینیڈا کی ایک تنظیم ”کولڈ ہک“ کا کہنا ہے کہ انہیں ٹوئٹر کی جانب سے وارننگ موصول ہوئی ہے۔ ٹوئٹر کی جانب سے کی جانے والی ای میل میں لکھا ہے ہیکرز مذموم مقاصد حاصل کر سکتے ہیں۔ بعض ٹیکنالوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ جن ہیکرز نے گزشتہ سال سونی کمپنی کے کمپیوٹر نیٹ ورک کو ہیک کرنے کے بعد بڑی تعداد میں خفیہ معلومات کو افشاں کیا تھا ہوسکتا ہے وہ پھر سرگرم ہوگئے ہوں۔