Tuesday, May 21, 2024

فیس بک آپ کے آن لائن بینک اکاؤنٹس سمیت تمام ڈیٹا اپنے پاس محفوظ رکھتا ہے

فیس بک آپ کے آن لائن بینک اکاؤنٹس سمیت تمام ڈیٹا اپنے پاس محفوظ رکھتا ہے
February 1, 2021

لاہور ( ویب ڈیسک ) کیا آپ جانتے ہیں فیس بک آپ کے موبائل کی تمام ایپلی کیشنز کا ڈیٹا محفوظ رکھتا ہے حتیٰ کہ آپ کے آن لائن بینک اکاؤنٹس کا بھی ۔

فیس بک آپ کے موبائل کی تمام ایکٹویٹیز  اسٹور کرتا ہے  جس کی مدد سے  آپ نے جتنی بھی موبائل ایپس استعمال کی ہیں حتیٰ کہ آپ کے آن لائن  بینک اکاؤنٹس تک کی انفارمیشن اپنے پاس محفوظ رکھتا ہے  جس کی مدد سے آپ کے پاس ٹاپ اپس اور  اشتہارات آتے ہیں ۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ فیس بیک یہ فیچر آپ کی اجازت سے استعمال کرتا ہے ؟ اگر آپ  اپنا ڈیٹا فیس بک کو شیئر نہیں کرنا چاہتے تو درج ذیل ہدایات پر عمل درآمد کریں۔

اپنے موبائل سے فیس بک کھولیں اور دائیں طرف آپشن بار پر کلک کریں ، اب یہاں سیٹنگ اینڈ پرائیویسی کی آپشن پر کلک کریں، جیسا کہ درج ذیل تصویر میں دکھایا گیا ہے ۔

نئے کھلنے والی آپشن بار میں  سیٹنگ کی آپشن  سیلیکٹ کریں ۔

اب نیچے  آپشن میں یور فیس بک انفارمیشن  کی آپشن میں  آف فیس بک ایکٹیویٹی  پر کلک کریں ۔

 

اب سب سے پہلے کلیئر ہسٹری کی آپشن کلک کریں  ، آپ دیکھیں گے کہ آپ کے موبائل کا اب تک کا استعمال کردہ تمام ریکارڈ اس میں محفوظ ہے ۔  اسے کلیئر ہسٹری کر کے ریکارڈ کو ختم کر دیں ۔

ہسٹری کلیئر کرنے کے بعد آپ کو واپس پہلے والے ٹیب میں لے جایا جائے گا ، جس میں اب آپ کلیئر ہسٹری کے نیچے مور آپشنز پر کلک کریں ۔

نئے کھلنے والے ٹیب میں مینج فیچر ایکٹیویٹی پر کلک کریں ۔

نئے ٹیب پر بھی مینج فیچر ایکٹیویٹی پرکلک کریں ۔

اب سب سے اوپر والی آپشن فیچر  آف  فیس بک ایکٹیویٹی  کی آپشن جو کہ نیلے رنگ میں آن نظر آرہی ہو گی کو کلک کر کے آف کر دیں ۔ آٖ ہونے پر اس کا رنگ نیلے سے  تبدیل ہو جائے گا جیسا کہ تصویر میں دکھایا جا رہا ہے ۔

اس چند سیکنڈ کی محنت کے بعد اب آپ کی کوئی بھی انفارمیشن فیس بک کے پاس اسٹور نہیں ہو رہی ۔