Monday, September 16, 2024

فیروزوالا،دو ایکڑ زمین کیلئے ماموں نے چار سالہ بھانجے کو قتل کر دیا

فیروزوالا،دو ایکڑ زمین کیلئے ماموں نے چار سالہ بھانجے کو قتل کر دیا
March 22, 2018

فیروزوالا( 92 نیوز) صرف دو ایکڑ زمین کے ٹکڑے نے خون سفید کردیا،فیروز والا میں ماموں نے چار سالہ بھانجے کو گلہ دبا کر قتل کردیا ۔

ملزم ارسلان نے دو ایکڑ زمین کی خاطر سگی بہن سے اس کا لخت جگر چھین لیا ، چار سالہ بھانجے کو اغواء کر کے بہن سے زمین اپنے نام کروانا چاہی، ناکامی پر دو روز بعد معصوم علی سبحان کو گلہ دبا کر قتل کردیا اور لاش بوری میں بند کرکے نالے میں پھینک دی۔

جائیداد کے لالچ میں اندھا ماموں بھانجے کو قتل کرنے کےبعد اس کی بازیابی کیلئے احتجاج میں بھی شامل ہوگیا اور عزیزواقارب کے ساتھ مل کر اس کی تصویر اٹھائے احتجاج کا بھی خوب ڈرامہ رچایا

پولیس نے شک گزرنے پر گرفتار کیا تو سارا پول کھل گیا، پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر اس کے دوسرے ساتھی کو بھی گرفتار کر لیا۔