Saturday, May 4, 2024

فیروزوالا، پولیس کارروائی کے دوران 2 ڈکیت گروہ گرفتار

فیروزوالا، پولیس کارروائی کے دوران 2 ڈکیت گروہ گرفتار
May 16, 2020
شیخوپورہ (92 نیوز) شیخوپورہ کےعلاقے فیروزوالا میں پولیس نے کارروائی کے دوران دو ڈکیت گروہ گرفتار کرلیے، ملزموں سے نقدی،21 موٹرسائیکلیں اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ ملزم عبدالرحمٰن عرف مانو گینگ سے 2لاکھ نقدی، 9موٹرسائیکلیں اور 3پستول برآمد کرلیں۔ یاسین عرف اللہ دتہ گروہ سے بھی 12موٹرسائیکلیں برآمد کرلی گئیں۔ ڈی پی او شیخوپورہ غازی صلاح الدین کی ہدایت پر مال مسروقہ مالکان کو واپس کردیا گیا۔