Friday, March 29, 2024

فیروزوالا: حساس اداروں کی کارروائی کےدوران خود کو اڑانے والے دہشتگردکی شناخت ہوگئی

فیروزوالا: حساس اداروں کی کارروائی کےدوران خود کو اڑانے والے دہشتگردکی شناخت ہوگئی
June 29, 2015
فیروز والا(92نیوز)فیروزوالامیں  حساس اداروں کی کارروائی کےدوران خودکواڑانےوالےدہشتگردکی شناخت ہوگئی۔ دہشتگرد کا نام ابدالی ،مریدکےکارہائشی اوردہشتگردوں کاسہولت کارتھا۔ تفصیلات کے مطابق فیروزوالا میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کی اور دہشتگردی کے بڑے منصوبے کو ناکام بنایا۔ حساس اداروں کی کارروائی میں  تین دہشتگردہلاک اوردوگرفتارہوئےخودکودھماکےسے اڑانےوالےدہشتگردکی شناخت ابدالی کےنام سےہوئی ہےجومریدکےکارہائشی اوردہشتگردوں کاسہولت کارتھا۔ ابدالی کےپاس وزیرستان سے آئےتین دہشتگردرہائش پذیرتھے جوکسی بڑی کارروائی  کی تیاریاں کررہےتھےاہل علاقہ کےمطابق  مالک مکان نےچندہی روزمیں گھرتعمیرکیااوردہشتگرد وہاں رہائش پذیرہوگئے۔ آر پی او شیخوپورہ شہزاد سلطان بھی جائے وقوعہ پر پہنچے اور معائنہ کیا ۔ انہوں نے حساس اداروں اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کو سراہتے ہوئے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ کاﺅنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے مکان مالک اور پراپرٹی ڈیلرکو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔