Thursday, April 25, 2024

فیروزوالا : تیز رفتار بس الٹنے سے 7مسافر جاں بحق 37زخمی

فیروزوالا : تیز رفتار بس الٹنے سے 7مسافر جاں بحق 37زخمی
October 31, 2015
فیروز والا(92نیوز)شیخوپورہ کی تحصیل فیروز والا کے علاقے کالا خطائی روڈ پر تیز رفتار بس کے الٹنے سے 7افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 37زخمی ہوگئے ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق فیروز والا کے علاقے کالاخطائی موڑ پر تیز رفتار بس کے الٹنے سے 7مسافر جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 37مسافروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔