Friday, March 29, 2024

فیروز بنگالی کی بیٹی کو قتل کرنیوالے ملزم گرفتار

فیروز بنگالی کی بیٹی کو قتل کرنیوالے ملزم گرفتار
October 24, 2020

کراچی (92 نیوز)کراچی نارتھ ناظم آباد میں سماجی رہنما  فیروز بنگالی  کی بیٹی کوقتل کرنے والے ملزمان پکڑے گئے، واقعہ ٹارگٹ کلنگ نہیں بلکہ اسٹریٹ کرائم کا نکلا، ملزمان کو کےایم سی کی سرکاری جیکٹ نے پکڑوا دیا، فیروز بنگالی نے داماد پرقتل کروانے کا شبہ ظاہر کیا تھا۔

نارتھ ناظم آباد میں دن دہاڑےسماجی رہنما فیروز بنگالی کی بیٹی فاطمہ کو قتل کرنےوالےدوملزم پکڑے گئے ، پولیس نےملزم شکیل اور بلال کو گرفتار کرلیا ،ملزمان کو کےایم سی کی جیکٹ کی مدد سے گرفتار کیا گیا، واقعہ ذاتی دشمنی نہیں بلکہ اسٹریٹ کرائم کا نکالا۔

ایس ایس پی عارف اسلم کے مطابق گرفتاردونوں ملزمان کے ایم سی ملازمین کے بیٹے ہیں، اوراسٹریٹ کریمنل ہیں ، ملزمان نے بورڈ آفس کے قریب چار لڑکیوں کو گاڑی میں جاتے دیکھا توان کولوٹنےکی نیت سےان کاپیچھاکیا۔

ملزم شکیل موٹر سائیکل چلا رہا تھا بلال عرف بلی پیچھے بیٹھا تھا بلال نے اپنے والد کی کے ایم سی کی جیکٹ پہن رکھی تھی ، بلال جیسے ہی واردات کے لیے موٹر سائیکل سے اترا لڑکی نے گاڑی چلا دی جس پر بلال نے گولی چلادی جو لڑکی کو لگی۔۔اور وہ موقعہ پر ہی دم توڑ گئی تھی۔

فیروز بنگالی نے داماد پرقتل کا شبہ ظاہر کیاتھا تاہم ملزمان کی گرفتاری کےبعد قتل کا معمہ حل ہوگیا۔