Thursday, April 18, 2024

فیاض چوہان کا فوری طور پر مریم نواز کے کورونا ٹیسٹ کا مطالبہ

فیاض چوہان کا فوری طور پر مریم نواز کے کورونا ٹیسٹ کا مطالبہ
November 27, 2020

صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا آل شریف سے گزارش ہے آج ہی بیگم صفدر اعوان کا کورونا ٹیسٹ کیا جائے۔ ٹیسٹ مثبت آئے تو قرنطینہ کیا جائے تاکہ بیگم صفدر اعوان اور قوم کو شانتی ملے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پیرول پر 5روز کی رہائی دی ہے۔ 6 ماہ پہلے مکس اچار پارٹی تنقید کرتی تھی سخت لاک ڈاؤن کرو، ملک بند کردو، اب اِن کی گنگا اُلٹی بہنا شروع ہوگئی ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ بیگم صفدر اعوان نے پشاور میں جلسہ کرتے ہوئے سیاست کی، کہا حکومت نے مجھے دادی کی وفات سے متعلق دیر سے بتایا، بیگم صفدراعوان کی فیملی لندن کے 7 ارب کے فلیٹس میں رہتے ہیں، ہو نہیں سکتا مواصلاتی رابطے نہ ہوں۔ اس طرح کی باتیں کرکے بیگم صفدر اعوان اپنے آپ کو کم عقل ثابت کرتی ہیں۔