Saturday, April 27, 2024

فیاض چوہان نے پنجاب حکومت کی 2 سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی

فیاض چوہان نے پنجاب حکومت کی 2 سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی
August 21, 2020
لاہور (92 نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض چوہان نے پنجاب حکومت کی 2 سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی، کہا کہ 2 سال میں عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب سمیت کئی وعدے پورے کر دئیے۔ ایوان وزیر اعلیٰ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے پنجاب حکومت کی دوسالہ کارکردگی پیش کی۔ انہوں نے کہا عثمان بزدار کی قیادت میں کورونا وبا کو شکست دی اور جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کے قیام کا سنگ میل حاصل کیا۔ صحت اور تعلیم کے شعبوں میں انقلابی اقدامات کئے گئے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ تمام تر سازشوں اور تنقید کے باوجود عثمان بزدار پنجاب کے عوام کی بھرپور خدمت کر رہے ہیں۔ غیر متحدہ اپوزیشن کو رسوائی کے سوا کچھ ہاتھ نہیں آئے گا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ مافیا ہمیں ناکام بنانے کی کوشش کر رہا ہے، ہم سے غلطیاں ضرور ہوئی ہیں لیکن جرم نہیں کیا۔