Saturday, April 20, 2024

فیاض چوہان نوازشریف کی ضمانت کیلئے دی گئی تحریر اور حلف نامہ سامنے لے آئے

فیاض چوہان نوازشریف کی ضمانت کیلئے دی گئی تحریر اور حلف نامہ سامنے لے آئے
August 26, 2020
 لاہور (92 نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض چوہان نوازشریف کی ضمانت کیلئے دی گئی شہبازشریف کی تحریر اور حلف نامہ سامنے لے آئے۔ محکمہ تعلقات عامہ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے واپس نہ آنے کی صورت میں شہباز شریف نااہل ہونے کیلئے تیار ہوجائیں۔ مسلم لیگ ن کے مفرور قائد نے لندن میں ٹھنڈی ہوائیں تو کھائیں، علاج نہیں کرایا. وہ بیٹھ کر مولونا فضل الرحمن کو تحریک چلانے کیلئے ابھار رہے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ کراچی کی صورتحال افسوس ناک ہے۔ تیرہ سال تک وہاں حکومت کرنے والوں نے نالیاں اور نالے صاف کروانے کیلئے مدد طلب کی جو قابل افسوس بات ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ حکومت نے فیٹف کا بل قومی اسمبلی میں سادہ اکثریت میں منظور کروایا لیا مگر سینیٹ میں پاکستان کے دشمنوں نے اپنی لوٹ مار کو بچانے کیلئے یہ بل منظور نہیں ہونے دیا۔