Saturday, September 7, 2024

فیاض الحسن چوہان کے بیٹے کے نمبروں میں دونمبری ، صوبائی وزیر کا دباؤ نہیں تھا، ایگزامینر

فیاض الحسن چوہان کے بیٹے کے نمبروں میں دونمبری ، صوبائی وزیر کا دباؤ نہیں تھا، ایگزامینر
September 24, 2019
اسلام اباد (92 نیوز) صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کے بیٹے کے نمبروں میں دونمبری کے معاملے میں ایگزامینر کا کہنا ہے ان پر صوبائی وزیر کا دباؤ نہیں تھا۔ وزیر کے بیٹے کے نمبروں میں دو نمبری کے واملے پر سب کو کلین چٹ مل گئی لیکن ایگزامینر کا انوکھا جواب بھی آ گیا۔ راولپنڈی بورڈ کے مطابق ایگزامینر نے اعتراف کیا کہ انہوں نے دانستہ نمبر بڑھائے تاہم ان پر صوبائی وزیر کا کوئی دباؤ نہیں تھا۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر ایگزامینر پر صوبائی وزیر، بورڈ حکام یا کسی اور کا دباؤ نہیں تھا تو انہوں نے نمبر ازخود ہی کیوں بڑھائے۔ کیا انہوں نے یہ سہولت باقی طلبا و طالبات کو بھی فراہم کی یا ہمیشہ ہی ایسا کرتے رہتے ہیں۔ راولپنڈی بورڈ کے اعلامیہ کے بعد فیاض الحسن چوہان کہتے ہیں کہ ایگزامینر کے بیان سے ثابت ہو گیا کہ میری جانب سے کوئی دباؤ نہیں تھا۔ انکوائری رپورٹ جامع، غیر جانبدار ہے اور تمام حقائق کا احاطہ کرتی ہے۔ واضح رہے کہ صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کے بیٹے کے پریکٹیکل کے نمبر بڑھانے پر انکوائری ہوئی جس میں دونمبری ثابت ہو گئی۔