Friday, May 17, 2024

فیاض الحسن چوہان کے بیٹے کے نتائج کا معاملہ،انکوائری کمیٹی نے مہلت مانگ لی  

فیاض الحسن چوہان کے بیٹے کے نتائج کا معاملہ،انکوائری کمیٹی نے مہلت مانگ لی  
September 14, 2019
لاہور ( 92 نیوز ) صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کے بیٹے کے نتائج میں ہیر پھیر کے معاملے میں انکوائری کمیٹی نے رپورٹ مکمل کرنے کے لئے دو روز کی مہلت طلب کرلی۔سب ایگزامینر پروفیسر گلفراز نے انکوائری کمیٹی کے سامنے اپنا بیان قلمبند کروا دیا ۔ فیاض الحسن چوہان کے بیٹے کے نتائج میں مبینہ ہیر پھیر کے معاملے میں انکوائری کمیٹی کی تشکیل پر بھی سوالات اٹھنے لگے ، زیادہ نمبر لگانے والے ہیڈ ایگزامینر سلیم رمضان کے کالج کے ہی پرنسپل کو انکوائری پر مامور کر دیا گیا۔ انکوائری آفیسر غلام محمد جھگڑ نے کہا کہ کمیٹی کا چیئرمین پنڈ بورڈ کے چیئرمین نے لگایا ہے ، ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ چاہے تو مجھے تبدیل کر کے نیا انکوائری آفیسر لگادے ۔ انکوائری آفیسر نے مزید کہا کہ نتائم تیار ہونے تک کاپی بارہ ملازمین کے ہاتھوں سے نکل کر آتی ہے ، اسی لئے  مزید دوروز کا وقت مانگا ہے  ۔ 12 میں سے 8 نکات پر انکوائری مکمل کر لی گئی ہے ، پیر تک انکوائری مکمل کر کے  چیئرمین پنڈی بوڈ سمیت اعلیٰ حکام کو پیش کر دی جائے گی ۔ سب ایگزامینر پروفیسر گلفراز نے اپنا بیان انکوائری کمیٹی کے سامنے قلمبند کروا دیا  ، سب ایگزامینر 14 نمبرز پر ہی مصر ہیں  ، انکوائری آفیسر کا کہنا ہے سب ایگزامینر نے 30 نمبروں والی کاپی پر سائن کرنے سے انکار کر دیا ۔