Thursday, May 2, 2024

فیاض الحسن چوہان کی ریسلرز کو مقابلوں میں مکمل تعاون کرنے کی یقین دہانی

فیاض الحسن چوہان کی ریسلرز کو مقابلوں میں مکمل تعاون کرنے کی یقین دہانی
December 7, 2018
لاہور (92 نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت فیاض الحسن چوہان نےغیر ملکی ریسلرز کو اتوار کو ہونے والے مقابلوں میں مکمل تعاون کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔ صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت فیاض الحسن چوہان نے بادشاہ خان، ٹائنی آئرن، میلے سمیڈ اور دیگر غیرملکی ریسلرز سے ہمراہ الحمراء میں ملاقات کی۔ غیرملکی ریسلرز نے لاہوریوں کی مہمان نوازی کا خیر مقدم کیا۔ اپنے اپنے انداز سے خیالات کا اظہار بھی کیا۔ صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کھیلوں کے لیے محفوظ ملک ہے۔ عالمی کھیل ہونے سے ملک میں تبدیلی آئے گی۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر بادشاہ خان نے کہا ریسلنگ ایونٹ میں دنیا کو بتا دیں گے کہ پاکستانی کسی سے کم نہیں۔ رنگ آف پاکستان کا میلہ اتوار کو الحمراء اوپن ائیر ہال میں سجے گا۔