Wednesday, April 24, 2024

فیاض الحسن چوہان کا شہباز شریف کے کورونا ٹیسٹ کی تصدیق کا مطالبہ

فیاض الحسن چوہان کا شہباز شریف کے کورونا ٹیسٹ کی تصدیق کا مطالبہ
June 12, 2020
لاہور (92 نیوز) وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے شہباز شریف کے کورونا ٹیسٹ کی تصدیق کا مطالبہ کردیا۔ فیاض الحسن چوہان نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کے کورونا پازیٹیو ہونے پر دلی افسوس ہے۔ اللّہ تعالیٰ انہیں جلد رو بصحت فرماۓ۔ شہبازشریف کے کورونا میں مبتلا ہونے کی وجہ نیب پیشی پر ایس او پیز کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا میں مبتلا دیگر لیگی قائدین کے لیے بھی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہیں۔ شہباز شریف کا صحت مند رہنا پاکستان اور پاکستانی عوام کے لیے بڑا ضروری ہے۔ امید ہے شہباز شریف قرنطینہ کے بعد کورونا کے خلاف عملی اقدامات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔ وزیراطلاعات پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ کے ترجمان نیب کو مورد الزام نہ ٹھہرائیں، قائد حزب اختلاف نے کورونا کے حوالے سے کوئی کردار ادا نہیں کیا۔