Saturday, April 20, 2024

فیاض الحسن چوہان پنجاب حکومت کے ترجمان مقرر

فیاض الحسن چوہان پنجاب حکومت کے ترجمان مقرر
August 13, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کو پنجاب حکومت کا ترجمان مقرر کردیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے منظوری دے دی۔

پنجاب حکومت کے دیگر تمام ترجمان عہدوں سے فارغ کردیئے گئے۔

صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کہتے ہیں کہ، وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے اعتماد پر پورا اتروں گا۔

اُنہوں نے کہا، بطور ترجمان حکومت پنجاب بزدار حکومت کی کامیابیاں عوام کے سامنے لانا میرا بنیادی ایجنڈا ہے، اپوزیشن کی سازشوں کو بے نقاب کریں گے۔