Friday, May 17, 2024

فیاض الحسن چوہان پر تشدد میں ملوث وکیل کی شناخت ہو گئی

فیاض الحسن چوہان پر تشدد میں ملوث وکیل کی شناخت ہو گئی
December 15, 2019
لاہور (92 نیوز) پی آئی سی واقعہ میں وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان پر تشدد میں ملوث وکیل کی شناخت ہو گئی۔ پولیس نے وکیل عبدالماجد کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تاہم ملزم تالہ لگا کر فرار ہو گیا۔ پی آئی سی واقعہ کے روز وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان وکلاء اور ڈاکٹروں کا معاملہ سلجھانے کے لئے پی آئی سی پہنچے مگر مشتعل وکلاء نے انہیں بھی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا تھا۔ صوبائی وزیر اطلاعات کو پولیس اہلکاروں نے بمشکل وکلاء کے چنگل سے چھڑایا اور بحفاظت دور لے گئے۔ واقعہ پر فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ وکلاء نے مجھے اغواء کرنے کی کوشش کی، وکلاء کی بہتری کے لئے یہاں آیا تھا، ڈرنے والا نہیں ہوں، تشدد کرنے والوں کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی گروہ کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔