Thursday, April 25, 2024

فیئرویل نے انڈیپنڈنٹ سپرٹ ایوارڈز میں بہترین فلم کا اعزاز حاصل کرلیا

فیئرویل نے انڈیپنڈنٹ سپرٹ ایوارڈز میں بہترین فلم کا اعزاز حاصل کرلیا
February 9, 2020
لاس اینجلس ( 92 نیوز) فیئرویل نے انڈیپنڈنٹ سپرٹ ایوارڈز میں بہترین فلم کا اعزاز اپنے نام کرلیا،رینی زیلگویر بہترین اداکارہ اور ایڈم سینڈلر بہترین اداکار قرار پائے،شوبز ستاروں کی شرکت نے ایوارڈ شو کو چار چاند لگادئیے۔ فلمی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈز آسکرز سے قبل سانتا مونیکا کیلیفورنیا میں سجایا گیا انڈیپنڈنٹ سپرٹ ایوارڈ کا رنگا رنگ میلہ  سج گیا ،  ڈائریکٹرلولووانگ کی فلم دی فیئرویل کو بہترین فلم کے ایوارڈسے نوازاگیا،رینی زیلگویر نے  فلم جوڈی کیلئے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔ ایڈم سینڈلر ان کٹ جیم میں اداکاری پربہترین اداکارکا ایوارڈ لے اڑے،کورین فلم پیراسائٹ غیر ملکی زبانوں کی فلم میں بہترین فلم کی مستحق ٹھہری،فلم میرج اسٹوری کو خصوصی رابرٹ ایلٹمین ایوارڈ سے نوازاگیا جو اسکی کاسٹ نے وصول کیا۔ ایوارڈ تقریب سے قبل ریڈ کارپٹ پر رینی زیلگویر، جینیفر لوپیز،ایڈم سینڈلر،لارا ڈیرن ،اسکارلٹ جانسن،اولیویا وائلڈ سمیت درجنوں ستاروں نے ریڈکارپٹ پر خوب جلوے بکھیرے۔