Tuesday, April 23, 2024

فی من گندم کی قیمت دوہزارروپے مقررکی جائے، پرویزالہٰی

فی من گندم کی قیمت دوہزارروپے مقررکی جائے، پرویزالہٰی
October 27, 2020
لاہور (92 نیوز) اسپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی نے کسانوں کو ریلیف دینے کے حمایت کردی، بولے فی من گندم کی قیمت دوہزارروپے مقررکی جائے، موجودہ امدادی قیمت سے تو کاشت کا خرچہ بھی پورا نہیں ہوتا۔ اسپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی نے کسانوں کے لیے آواز اٹھادی!، چودھری پرویزالہٰی نے کہاہے کہ گندم کی فی من امدادی قیمت صرف دو سو روپے بڑھا کر کسانوں کا مذاق اڑایا گیا۔ فی من گندم کی کم از کم قیمت دو ہزار روپے مقرر کی جائے،موجودہ امدادی قیمت سے تو کاشت کا خرچہ بھی پورا نہیں ہوتا۔ کسانوں کو ریلیف نہ ملا تو وہ گندم کی بجائے دوسری فصل کاشت کرنے پر مجبور ہو گا، گندم کا شدید بحران پیدا ہوسکتا ہے، اُنہوں نے کہا کہ کسان وہ طبقہ ہے جو ملک کو غذائی اشیاء فراہم کرتا ہےمگراس وقت وہ شدیدمعاشی مشکلات کا شکار ہے۔ اسپیکر کا کہنا ہے کہ کسان کو ریلیف دینے کیلئے کھاد، پٹرول، ڈیزل اور ادویات کی قیمتیں کم کی جائیں تاکہ وہ گندم کاشت کرسکے۔ چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ گندم غریب کی ضرورت ہے اس لیے کسانوں کو گندم کی اچھی قیمت ملنی چاہئے تاکہ اس کی معاشی مشکلات حل ہوسکیں۔