Wednesday, April 24, 2024

فی تولہ سونا ایک لاکھ انیس ہزار چار سو روپے کا ہو گیا

فی تولہ سونا ایک لاکھ انیس ہزار چار سو روپے کا ہو گیا
August 17, 2020
 کراچی (92 نیوز) ملک میں سونے کی قیمت میں ایک دفعہ پھر اضافہ ہو گیا۔ فی تولہ سونا چار سو روپے اضافے کیساتھ ایک لاکھ انیس ہزار چار سو روپے کا ہو گیا۔ دس گرام سونا تین سو تینتالیس روپے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ دو ہزار تئیس روپے کا ہو گیا۔ سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر اضافے سے 1953 ڈالر فی اونس ہو گیا۔