Sunday, May 12, 2024

فی تولہ سونا ایک لاکھ 28 ہزار 700 روپے کا ہو گیا

فی تولہ سونا ایک لاکھ 28 ہزار 700 روپے کا ہو گیا
August 5, 2020
 کراچی (92 نیوز) سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ تھما نہیں۔ ایک ہی دن میں چار ہزار آٹھ سو روپے فی تولہ کا ریکارڈ اضافہ ہو گیا۔ فی تولہ سونا ایک لاکھ 28 ہزار 700 روپے کا ہو گیا۔ عالمی سطح پر زیادہ سرمایہ کاری  نے سونے کی قیمتوں کو آسمان پر پہنچا دیا۔ سونا ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ ایک ہی روز میں 4800 روپے کا بڑا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ1لاکھ 28 ہزار 700 روپے کا ہو گیا۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 4116 کے اضافے سے ایک لاکھ 10 ہزار 340 روپے ہوگئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 66 ڈالر مہنگا ہو کر 2ہزار 41 ڈالر پر پہنچ گیا۔ اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز تیزی کا رجحان رہا۔ انڈیکس میں 305 پوائنٹس کا اضافہ سے مارکیٹ 39ہزار 882 پربند ہوئی۔ مجموعی طور پر 367 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 211 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 137 کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی بھی اونچی اڑان جاری رہی۔ انٹر بینک میں ڈالر 58 پیسے مہنگا ہو گیا اور 167.64 سے بڑھ کر 168.22 پر بند ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں بھی 60 پیسے کا اضافہ  ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث قیمت 168.20 ڈالر سے 168.80 ڈالر پر پہنچ گئی۔