Thursday, April 18, 2024

فی تولہ سونا 750 روپے مہنگا ہو کر 83400 روپے کا ہو گیا

فی تولہ سونا 750 روپے مہنگا ہو کر 83400 روپے کا ہو گیا
July 18, 2019
 کراچی (92 نیوز) سونے کے نرخ پھر بڑھ گئے ۔ فی تولہ سونا 750 روپے مہنگا ہو کر 83400 روپے کا ہو گیا۔ 10 گرام  71485 روپے کا ہو گیا۔ اسٹاک ایکسچینج پر مندی کے بادل چھائے رہے۔ 100 انڈیکس 672 پوائنٹس مزید نیچے آ گیا۔ کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 32 ہزار 309 پوائنٹس پر بند ہوا۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں مندی شرح سود میں اضافے اور میوچل فنڈز کی جانب سے حصص کی فروخت کی وجہ سے بھی ہوئی ۔ انٹر بینک میں ڈالر 20 پیسے اضافے سے 160 روپے 2 پیسے کا ہو گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے کمی سے 160 روپے 40 پیسے میں فروخت ہوا۔