Tuesday, April 23, 2024

فی تولہ سونا 3000 روپے سستا ہو کر 129000 روپے کا ہو گیا

فی تولہ سونا 3000 روپے سستا ہو کر 129000 روپے کا ہو گیا
August 10, 2020
 کراچی (92 نیوز) سونے کی قیمت میں بڑی کمی آ گئی۔ فی تولہ سونا 3000 روپے سستا ہو کر 129000 روپے کا ہو گیا۔ 10 گرام سونا 2572 روپے کمی سے 110597 روپے کا ہو گیا۔ عالمی مارکیٹ میں  24 ڈالر کمی سے 2030 ڈالر فی اونس ہو گیا۔ ادھر ایشیائی مارکیٹس میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔ جاپان اور ہانگ کانگ کے انڈیکس میں کمی جبکہ شنگھائی انڈیکس میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ ایشیائی سٹاک مارکیٹوں میں سب سے پہلے ذکر کرتے ہیں جاپان کے نکی انڈیکس کا جو کاروبار کے آغاز پر 88 اعشاریہ دو ایک پوائنٹ گرا، جبکہ ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں بھی 87 اعشاریہ آٹھ نو پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔ دوسری جانب چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں چودہ اعشاریہ دو چار پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ گذشتہ ہفتے کے اختتام پرامریکی خام تیل کی قیمت اکتالیس اعشاریہ چھے نو اور برینٹ کروڈ آئل کی قیمت چوالیس اعشاریہ آٹھ ایک ڈالر فی بیرل تک رہی۔