Thursday, April 18, 2024

فی تولہ سونا 2900 روپے کمی سے ایک لاکھ 26 ہزار ایک سو روپے کا ہو گیا

فی تولہ سونا 2900 روپے کمی سے ایک لاکھ 26 ہزار ایک سو روپے کا ہو گیا
August 11, 2020
  کراچی (92 نیوز) سونے کی قیمت میں مزید کمی ہو گئی۔ فی تولہ سونا 2900 روپے کمی سے ایک لاکھ 26 ہزار ایک سو روپے کا ہو گیا۔ عالمی بازار میں سونا 47 ڈالر کمی سے 1988 ڈالر فی اونس ہو گیا۔ قبل ازیں بھی فی تولہ سونا 3000 روپے سستا ہو کر 129000 روپے کا ہو گیا تھا۔ 10 گرام سونا 2572 روپے کمی سے 110597 روپے کا ہو گیا تھا ۔ عالمی مارکیٹ میں  24 ڈالر کمی سے 2030 ڈالر فی اونس ہو گیا تھا ۔