Friday, April 26, 2024

فہد ملک قتل کیس  : مرکزی ملزم  راجا ارشد کو اسلام آباد منتقل کرنےکیلئے کارروائی کا آغاز کردیا گیا

فہد ملک قتل کیس  : مرکزی ملزم  راجا ارشد کو اسلام آباد منتقل کرنےکیلئے کارروائی کا آغاز کردیا گیا
August 29, 2016
اسلام آباد(92نیوز)بیرسٹر فہد ملک قتل کیس کے مرکزی ملزم راجا ارشد کو اسلام آباد منتقل کرنے کے لئے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ۔ سی آئی اے پولیس نے ملزم کی حوالگی کےلئے چیف کمشنرکو خط لکھ دیا۔ آئندہ 24گھنٹوں میں ملزم کی اسلام آباد منتقلی کا عمل مکمل ہوجائے گا ۔ تفصیلات کےمطابق طورخم بارڈر سے گرفتار ہونے والے ملزم راجہ ارشد کو اسلام آباد لانے کےلئے سی آئی اے نے کارروائی شروع کردی۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق سی آئی اے پولیس نے چیف کمشنر کو ملزم کی حوالگی کے لئے خط لکھا ہے خط میں کہا گیا ہے کہ راجہ ارشدبیرسٹر فہد ملک قتل کیس میں نامزد ملزم ہے ۔ گرفتاری سے بچنے کےلئے ملزم نے طورخم بارڈرکے راستے افغانستان فرار ہوناتھا کہ سکیورٹی فورسز نے گرفتار کرکے خیبر ایجنسی پولیٹیکل انتظامیہ کے حوالے کردیا۔ ملزم کو تفتیش کے لئے اسلام آباد منتقل کرنے کی اجازت دی جائے۔ ذرائع کے مطابق چیف کمشنر کی جانب سے ہوم سیکرٹری خیبر پختونخوا کو بھی خط لکھ دیا گیا ہے جس میں راجا ارشد کو حوالے کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔ ذرائع بتاتے ہیں کہ سی آئی اے کی خصوصی ٹیم ملزم کو خیبر ایجنسی سے واپس لائے گی اور انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت سے ملزم کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔ بیرسٹر فہد قتل کو ہائی پروفائل کیس کا درجہ دیا گیا ہےوزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اس کیس میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں جبکہ  برطانوی ہائی کمشنر نے بھی آئی جی اسلام آباد کو خط لکھا تھا۔