Saturday, April 27, 2024

فکسنگ الزامات کا دائرہ وسیع، ایشز سیریز کو بھی لپیٹ میں لے لیا

فکسنگ الزامات کا دائرہ وسیع، ایشز سیریز کو بھی لپیٹ میں لے لیا
December 14, 2017

لندن (92 نیوز) تاریخی ایشز کرکٹ سیریز پر بھی فکسنگ کے سائے منڈلانے لگے۔
فکسنگ الزامات نے ایشز سیریز کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا کہ بھارتی فکسرز نے انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرے ٹیسٹ میچ کو فکس کرنے کی کوشش کی جسے نا کام بنا دیا گیا۔
بھارت سے تعلق رکھنے والے بزنس مین پریانک سکسینا اور صوبر جوبن نے اسپاٹ فکسنگ کے لئے ایک لاکھ 40 ہزار پاؤنڈ طلب کیے۔
ادھر سٹے بازوں نے کہا کہ کھلاڑی ہمارے اشاروں پر ناچتے ہیں۔
بھارتی سٹے باز نے ساتھی کو بتایا کہ میچ سے پہلے بتاؤں گا کہ کس اوور میں کتنے رنز بنیں گے۔ اس پر رقم لگاؤ اور رقم بھارت میں جمع کرانا ہو گی جب کہ آسٹریلوی کرکٹ میں بھی ہمارا فکسر موجود ہے۔
دوسری طرف خبر کے آتے ہی آئی سی سی کا اینٹی کرپشن یونٹ بھی ان ایکشن ہو گیا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق فکسنگ کے حوالے سے کوئی ٹھوس شواہد نہیں ملے۔
آئی سی سی نے فکسنگ کے الزامات کو مسترد کر دیا۔