Thursday, April 25, 2024

فکسنگ اسکینڈل، عارف علی عباسی بھی سلیم ملک کی حمایت میں بول پڑے

فکسنگ اسکینڈل، عارف علی عباسی بھی سلیم ملک کی حمایت میں بول پڑے
May 1, 2020
لاہور (92 نیوز) سابق چیف ایگزیکٹو پی سی بی عارف علی عباسی بھی سلیم ملک کی حمایت میں میدان میں آگئے کہتے ہیں آسٹریلوی کرکٹرز نے سلیم ملک پر جھوٹے الزامات لگا کر پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی، باسط علی کے بھی بکیز سے رابطے تھے۔ نوے کی دہائی کے فکسنگ اسکینڈل دو ہزار بیس میں سر اٹھانے لگے۔ سابق چیف ایگزیکٹیو پی سی بی عارف عباسی کی بھی کہا کہ سلیم ملک پر لگائے گئے الزامات کی تحقیقات سپریم کورٹ کے جج فخر الدین جی ابراہیم سے کروائی تھی رپورٹ نے آسٹریلوی شین وارن، مارک وا اور ٹم مے کو جھوٹا قرار دیا۔ باتوں باتوں میں عارف عباسی نے نیا پنڈورا باکس بھی کھول دیا باسط علی کا مبینہ فکسنگ اسکینڈل سامنے لے آئے کہا انتخاب عالم نے انھیں بتایا کہ باسط علی نے بکیز سے رابطے کا اعتراف کیا،لیکن اس الزام کی سابق کرکٹر سے ترید بھی کر دی۔ میچ فکسنگ ایشو سابق وکٹ کیپر ذوالقرنین حیدر کا بھی بڑا بیان سامنے آگیا، اپنے ویڈیو پیغام میں عمراکمل پر تاحیات  پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا۔ یہ بھی کہا کہ ملک کا نام جو بھی بیچے اس پراپرٹی ضبط کرلینی چاہیے۔ ذوالقرنین حیدر بولے کہ انھیں سچ بولنے کی سزا دی جا رہی ہے پی سی بی میرے معاملے کو بھی دیکھے۔