Friday, April 26, 2024

فکس اٹ کےبانی عالمگیر خان اور کارکنوں پر مقدمات درج

فکس اٹ کےبانی عالمگیر خان اور کارکنوں پر مقدمات درج
July 29, 2019
کراچی ( 92 نیوز) پولیس نے فکس اٹ کےبانی عالمگیر خان اور کارکنوں پر مقدمات درج کر لئے ۔ مقدمات میں ہنگامہ آرائی ، توڑ پھوڑ ، املاک کو نقصان پہنچانے  ، پولیس مقابلے اور زخمی کرنے کی دفعات شامل کی گئیں ۔ ایک دوسرے مقدمے میں ناجائز اسلحہ برآمد ہونے کی دفعات بھی لگائی گئیں ۔ پولیس کے مطابق طاہر نامی شخص سے اسلحہ برآمد ہوا ، ملزم کا تعلق کس جماعت سے تاحال واضح نہ ہو سکا۔ ادھر تحریک انصاف کے کارکنوں نے تھانے کے باہر دھرنا دے دیا، مظاہرین نے   حکومت اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی ۔ اسد عمر بھی اظہار یکجہتی کیلئے پہنچے ۔ اسد عمر نے کہا کہ  عالمگیر خان کراچی والوں کے مسائل کیلئے باہر نکلا،کرپشن چھپانے کیلئے مظاہرے کرنے والوں سے عوام کا احتجاج برداشت نہیں ہوا۔ بعد ازاں  پولیس نے تمام گرفتار افراد کو شخصی ضمانت پر رہا کر دیا۔