Friday, April 19, 2024

فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو انٹرنیشنل میچوں میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے

فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو انٹرنیشنل میچوں میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے
September 2, 2021 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے نام ایک اور ریکارڈ بن گیا۔ کرسٹیانو رونالڈو انٹرنیشنل میچوں میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔

رونالڈو نے 111 گول کرکے ایران کے علی داعی کا 109 گول کا ریکارڈ توڑا۔ کرسٹیانو رونالڈو نے آئرلینڈ کے خلاف دو گول اسکورکر کے ریکارڈ اپنے نام کیا۔