Friday, March 29, 2024

فٹبالر لیونل میسی دائیں بازو پر فریکچر کے باعث تین ہفتے کیلئے کھیل سے باہر

فٹبالر لیونل میسی دائیں بازو پر فریکچر کے باعث تین ہفتے کیلئے کھیل سے باہر
October 21, 2018
لندن (92 نیوز) سپر اسٹار فٹبالر لیونل میسی دائیں بازو پر فریکچر کے باعث تین ہفتے کیلئے کھیل سے باہر ہو گئے۔ اسپینش فٹبال لیگ میں بارسلونا اور سیویلا کے مابین میچ جاری تھا۔ اس دوران  گیند حاصل کرنے کی کوشش میں میسی توازن کھو بیٹھے اور نیچے گر گئے جس سے اُن کے دائیں بازو کو شدید جھٹکا لگا۔ لیونل میسی درد سے کراہنے لگے جس پر انہیں میدان سے باہر جانا پڑا۔ رپورٹس کے مطابق میسی کے دائیں بازو میں فریکچر ہوا ہے جسے ٹھیک ہونے میں تین ہفتے درکار ہیں۔ سپر اسٹار کھلاڑی ریال میڈرڈ کیخلاف میچ میں بھی شرکت نہیں کریں گے۔